اداکارہ شانزہ کو اپنی پسند کے گانے پر پرفارمنس کا اصرار لے ڈوبا ،ڈرامے کی کاسٹ سے علیحدہ کر دیا گیا

منگل 25 مارچ 2014 16:10

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) اداکارہ شانزہ کو اپنی پسند کے گانے پر پرفارمنس کا اصرار لے ڈوبا ، ڈائریکٹر نے ڈرامے کی کاسٹ سے علیحدہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الحمرا ہال Iمیں جاری زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” نیناں دغا باز “ میں اداکارہ شانزہ نے ڈرامہ ڈائریکٹر سے اپنی پسند کے گانے پر پرفارمنس کا اصرار کیا جس پر ڈرامہ ڈائریکٹر نے کہا کہ میں کسی سے امتیازی سلوک نہیں کر سکتا میرے لئے تمام اداکارائیں برابر ہیں جس پر اداکارہ شانزہ غصے میں آگئیں اور تکرار شروع کر دیا جس پر انہیں ڈرامے کی کاسٹ سے علیحدہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں