سائنس فکشن فلم” ڈائی ورجنٹ“نے میدان مار لیا

منگل 25 مارچ 2014 14:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے سائنس فکشن فلم” ڈائی ورجنٹ“نے میدان مار لیا۔ ایکشن سے بھرپور فلم” ڈائی ورجنٹ“ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 5کروڑ 6 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔فلم کی کہانی غیر معمولی طاقتوں کے حامل پانچ مختلف گروہوں کی ہے۔ ایک نوجوان لڑکی خود کو ان پانچوں گروہوں سے مختلف سمجھتی ہے اور اپنی جان خطرے میں ڈال لیتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ہفتے دوسرے نمبر پر 2011میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ”دی مپٹس“کا سیکوئل ”مپٹس-دی موسٹ وانٹِڈ“ رہا۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم نے 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ فلم کی کہانی پتلی نما ایسے مینڈک کے گِرد گھوم رہی ہے جو مجرموں کے خاتمے کیلیے اپنے ساتھیوں سمیت دنیا کے دورے پر نکلتا ہے۔تھری ڈی اینی میٹڈ فلم”مسٹرپی بڈی اینڈشرمین “ ایککروڑ 17لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہی۔فلم کی کہانی عقلمند سائنس دان کتے اور اس کے ننھے شرارتی مالک کے گرد گھومتی ہے جو ٹائم ٹریولنگ مشین کے ذریعے ایک ایسی مہم پر روانہ ہوتے ہیں جس کے دوران انہیں خطرناک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں