بجلی کی تقسیم کار کمپنیو ں کو فروری 2014ء میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت صارفین ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 24/03/2014 - 20:00:59 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 19:58:36 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 19:45:43 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 19:45:43 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 19:40:42 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 19:35:23 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 19:35:23 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 19:14:43 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 19:14:43 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 17:36:07 وقت اشاعت: 24/03/2014 - 17:16:31
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

بجلی کی تقسیم کار کمپنیو ں کو فروری 2014ء میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت صارفین سے وصولیوں میں 6فیصد کمی کا سامنا رہا ،فروری 2014ء میں کمپنیوں نے سرکاری محکموں ،عام صارفین کو 67647ملین روپے کے بل جاری کئے ،54928ملین وصول ہو سکے حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس مد ت میں لائن لاسز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ‘دستاویزات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء)بجلی کی تقسیم کار کمپنیو ں کو فروری 2014ء میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کی نسبت سرکاری محکموں اورعام صارفین سے وصولیوں میں 6فیصد کمی کا سامنا رہا ،فروری 2014ء میں 10کمپنیوں نے سرکاری محکموں اور عام صارفین کو 67647ملین روپے کے بل جاری کئے اور54928ملین روپے وصول ہو سکے ،حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس مد ت میں لائن لاسز میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

دستاویزات کے مطابق لیسکو نے فروری 2014ء میں سرکاری محکموں اور عام صارفین کو کل 17934ملین کے بل جاری کئے جبکہ اسکے مقابلے میں وصولی 14527ملین رہی جبکہ فروری 2013ء میں کل 10722ملین کے بل جاری کئے گئے جبکہ وصولی 10560ملین رہی ۔ گیپکو نے فروری 2014ء میں 5983ملین کے بل جاری کئے جبکہ اسکی وصولی 5499ملین روپے وصول کئے جبکہ گزشتہ سال اسی مد ت میں کل4031ملین روپے کے بل جاری کئے گئے وصولی کی شرح 4045ملین رہی ۔

فیسکو نے فروری 2014ء میں کل 9091ملین روپے کے بل جاری کئے جبکہ وصولی 8949ملین روپے جبکہ گزشتہ اس ماہ 6655ملین کے بل جاری کئے گئے جبکہ 6844ملین رہی ۔ آئیسکو نے فروری 2014ء میں سرکاری محکموں اور عام صارفین کو 8575ملین روپے کے بل جاری کئے جبکہ وصولی6771ملین روپے رہی جبکہ گزشتہ سال فروری میں 6343ملین کے بل جاری کئے گئے اور 5417ملین روپے کی وصولی ہوئی ۔

میپکو نے رواں سال 2014ء فروری میں 9851ملین روپے کے بل جاری کئے جبکہ وصولی 9649ملین روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ 6736ملین کے بل جاری کئے گئے او ر6451ملین روپے کی وصولی ہوئی ۔ پیسکو نے فروری 2014ء میں 5670ملین روپے کے بل جاری کئے جبکہ وصولی 5045ملین رہی جبکہ گزشتہ سال فروری میں سرکاری محکموں اور عام صارفین کو 5158ملین کے بل جاری ہوئے جبکہ 4487ملین روپے وصول ہو سکے ۔

ٹیسکو نے فروری 2014ء میں کل 1130ملین کے بل جاری کئے جبکہ وصولی صرف 71ملین ہو سکی ۔ اسی طرح فروری 2013ء میں 771ملین کے بل جاری کئے گئے

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

24/03/2014 - 19:35:23 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان