لاہور سمیت پنجاب کے اکثر مقامات اور ملک کے بالائی حصوں میں بارش

پیر 24 مارچ 2014 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) لاہور سمیت پنجاب اتوارکے روزشروع ہونیوالا بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔رِم جھم رِم جھم ٹپکتی بوندوں نے بہار کی رنگینی کو اور بھی نکھار دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں آج دوسرے دن بھی کہیں ہلکی،تو کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔اتوار کے روزگھِر گھِرآنے والی گھٹاوٴں کا لاہور کی فضاوٴں پر ابھی بھی راج ہے۔بارش سے جہاں موسم کامزا دوبالا ہو گیا ہے،وہاں خنکی بڑھنے سے لوگوں نے گرم کپڑے دوبارہ نکال لئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں