جیلوں کے عملے کی جانب سے بھتہ لئے جانے کے حوالے سے کسی رپورٹ کی تیاری کا علم نہیں ‘ وزیر جیل خانہ جات ،یہ نہیں کہتا کہ محکمے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گیا لیکن کمی ضرور ہوئی ہے ،آئندہ مالی سال میں تمام جیلوں میں جیمبرز لگا دئیے جائینگے‘ عبد الوحید چوہدری
اتوار 23 مارچ 2014 19:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات عبد الوحیدچوہدر ی نے جیلوں کے عملے کی جانب سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ لئے جانے کے حوالے سے کسی رپورٹ کی تیاری سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہتا کہ محکمے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گیا لیکن اس میں کمی ضرور ہوئی ہے ، مالی سال 2014-15ء میں تمام جیلوں میں جیمبرز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔
” این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ میرے علم میں ہرگز ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ جیلوں میں عملے کی جانب سے بھتہ لیے جانے کے حوالے سے رپورٹ تیار کر کے بھجوائی گئی ہے ۔ وزارت سنبھالنے کے بعد جیلوں میں اس وباء کے خاتمے کے لئے اچانک دوروں کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی اس سے نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
میں یہ نہیں کہتا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں کرپشن سرے سے ختم ہو گئی ہے لیکن موجودہ حکومت کے اقدامات سے اس میں کمی ضرور واقع ہوئی ہے اور ہم اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزیر جیل خانہ جات نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 12جیلوں میں جیمبرز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائیگا جبکہ آئندہ مالی سال میں صوبے کی تمام جیلوں میں جیمبرز لگا دئیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کی 32 جیلوں کا عملہ ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ لیتا ہے اور اسکی رپورٹ وزیر اعلیٰ ،چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام کو ارسال کر دی گئی ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ