جماعت الدعوۃ کا لاہور ، کراچی ، فیصل آباد اور پشاور میں احیائے نظریہ پاکستان مارچ

اتوار 23 مارچ 2014 15:25

لاہور/کراچی/پشاور/فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) لاہور ، کراچی ، پشاور اور فیصل آباد میں جماعت الدعوۃ کا احیائے نظریہ پاکستان مارچ ہوا۔حافظ سعید کہتے بھارت کو بہترین ملک کا درجہ نہیں دیا جائے گا۔ کراچی میں جماعت الدعوة کے تحت سفاری پارک سے پریس کلب تک احیائے نظریہ پاکستان مارچ ہوا۔مقررین کا کہنا ہے کہ نئی نسل کے ذہن سے نظریہ پاکستان کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر جماعت الدعوة کے زیر اہتمام سفاری پارک سے پریس کلب تک احیائے نظریہ پاکستان مارچ کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکا یونیورسٹی روڈ، کشمیر روڈ اور شاہراہ فیصل سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں احیائے نظریہ پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی۔کامفرنس سے جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، مسلم لیگ ن سلیم ضیا، تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ نئی نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لئے ملک دشمن کثیر سرمایہ خرچ کر رہے ہیں۔پاکستان دشمن ملک کو لسانیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ملک دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں