پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے والوں کا دور گزر چکا ہے ‘ سینیٹر پرویز رشید

ہفتہ 22 مارچ 2014 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ رولاہور میں تصاویر ی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ اس چھوٹے سے کمرے میں تصاویر کی نمائش لگا کر پاکستان کا اصل چہرہ دکھایا گیا ہے ،یہ ہی پاکستان کا اصل چہرہ ہے ،پہلے ہم اپنی شناخت کھورہے تھے اور ہمیں اپنی شکل بھیانک نظر آرہی تھی لیکن اب ہمارا اصلی چہرہ سامنا آیا ہے اس نمائش کے ذریعہ ہمارا اصلی چہرہ زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی ان کو مسترد کردیا گیا ،دنیا میں بھی انہیں اہمیت نہ ملی ۔ہماری اصلی پہچان شاعری اور مصوری ہے ،دنیا میں شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جہاں ہمارے تخلیق کار موجود نہ ہوں ،برش اور رنگوں سے مصوروں نے اچھے نقشے کھینچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے والوں کا دور گزر چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں