سچے سروں میں بنے گانے روح کی غذا ہوتے ہیں‘شاہدہ منی

ہفتہ 22 مارچ 2014 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ سچے سروں میں بنے گانے روح کی غذا ہوتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ بے سرا اوربے تالہ میوزک سماعتوں کو اچھا نہیں لگتا۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے ہمارے ہاں موسیقی کا شعبہ اب ان لوگوں کے ہاتھوں میں آچکا ہے جن کوموسیقی کی الف ب تک پتہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیکھ کرکیا جانے والا ہرکام معیاری ہوتا ہے اوراسے لوگوں کی توجہ بھی ملتی ہے لیکن بناسیکھے کیے جانے والا وقتی شہرت پانے کے بعد ایساغائب ہوتا ہے کہ پھرکوئی اس کا نام تک نہیں لیتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں