بجلی کی کمی اور گیس کی عدم فراہمی سے صنعتی شعبہ بحران کا شکار ہے‘ راجہ عدیل

جمعہ 21 مارچ 2014 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ بجلی کی کمی اور گیس کی عدم فراہم سے صنعتی شعبہ بحران کا شکار ہے ، انڈسٹری اپنی پیدواری استعداد کے مطابق کام نہیں کر رہیں جس کی وجہ سے صنعتکار اور مزدور طبقہ پریشان ہیں ،بجلی اور گیس کی کمی کی وجہ سے صنعتی شعبے کو نقصان ہورہا ہے ،انڈسٹریز بند ہونے سے ملک میں بے روزگاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ صنعتی شعبہ کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور انڈسٹریز کو مسلسل بجلی اور گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انڈسٹریز اپنی پیداوری صلاحیت کے مطابق کام کرسکے۔انہوں نے پنجاب حکومت کے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے کول پاور پلانٹ ،سولرو دیگر منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ ان پاور منصوبوں کی تکمیل سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوگا ، انڈسٹریز بھر پور پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کرینگی، انڈسٹریز کا پہیہ رواں رہنے سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا،ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے بے روزگاری جیسا اہم مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں