پاکستان کے سب سے پہلے پرائیویٹ ریڈیو چینل ایف ایم 100کی 19ویں سالگرہ کل منعقد کی جائیگی

جمعہ 21 مارچ 2014 14:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) پاکستان کے سب سے پہلے پرائیویٹ ریڈیو چینل ایف ایم 100کی 19ویں سالگرہ کل ( اتوار ) کو منعقد کی جائیگی ۔ سالگرہ کے موقع پر ایف ایم 100کے سٹیشن مینیجر انور نقوی ، سعید واثق سمیت دیگر ڈی جے 19ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے گیں ۔ اس موقع پر ایف ایم 100پر خصوصی پراگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سٹیشن مینیجر انور نقوی نے ”اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

21مارچ 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایف ایم 100نے ریڈیو کے مردہ جسم میں جان ڈالی اور آج ہمارے چینل کی وجہ سے دیگر پرائیویٹ ریڈیو چینل بھی میدان میں آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم 100کو 19سالوں میں سننے والوں کو جتنی پذیرائی ملی وہ بھی ایک ریکارڈ ہے اور ہم نے اپنے چینل کو فیملی چینل بنا رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں