شالیمار تھیٹر آباد کرنے میں بڑی محنت کرنی پڑی ،مسلسل محنت نے میرے ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ‘ ملک طارق

جمعہ 21 مارچ 2014 14:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ 2014ء) شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق نے کہا ہے کہ مجھے شالیمار تھیٹر آباد کرنے میں بڑی محنت کرنی پڑی اور مسلسل محنت نے میرے ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے ، اس دوران مجھے بڑا نقصان بھی اٹھانا پڑا مگر میرے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج خدا کے فضل سے میرا تھیٹر کامیابیوں کا سفر طے کر تا ہوا بلندیوں کے مقام کی جانب رواں دواں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شالیمار تھیٹر میں اداکاروں اور ڈرامہ شائقین کے لئے سب سہولتیں فراہم کی ہیں اور خاص طور پر سکیورٹی کے حوالے سے شالیمار تھیٹر دیگر تھیڑوں کے مقابلے میں بہت محفوظ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں