غیر معیاری شاعری نے گانوں کے حسن کو برباد کردیا ہے ،عطاء اللہ عیسی ٰخیلوی ،خاندان کے بزرگ گانے کو اچھا تصور نہیں کرتے ، احترام میں کبھی ان کے سامنے نہیں گایا،محبت ایک ناقابل بیان حد تک حسین جذبہ ہے ،صرف محبت کرنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں ،ہمارے چینلز کو ہر طرح کا میوزک دینا چاہیے ، انٹرویو

جمعرات 20 مارچ 2014 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) لوک گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ غیر معیاری شاعری نے گانوں کے حسن کو برباد کرکے رکھ دیا ہے ۔خاندان کے بڑے گانے کو اچھا تصور نہیں کرتے اس وجہ سے میں نے احترام کرتے ہوئے کبھی ان کے سامنے گانا نہیں گایا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں عطاء اللہ عیسی خیلوی کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے بڑے بزرگ گانے کو اچھا تصور نہیں کرتے تھے اس وجہ سے میں نے اپنے خاندان کے بڑوں کا احترام کرتے ہوئے کبھی ان کے سامنے گانا نہیں گایا ۔

انہوں نے کہا کہ محبت ایک ناقابل بیان حد تک حسین جذبہ ہے جو صرف محبت کرنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں یہ ایک اتفاق ہے کہ میرے گائے ہوئے گیت محبت میں مبتلا پرستاروں کے دل کو چھوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چینلز کو ہر طرح میوزک کو وقت دینا چاہیے کیونکہ پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ فوک اور کلاسیکل سننے والوں کی بڑی تعداد ہے ۔ کلاسیکل موسیقی اصل چیز ہے اس کی واقفیت گلوکاروں کو ضرور ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں