لاہور، اے کیٹگری میں آنیوالے 5مرلے کے گھروں پر دوبارہ پراپرٹی ٹیکس عائد کرکے کے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

لاہور

لاہور، اے کیٹگری میں آنیوالے 5مرلے کے گھروں پر دوبارہ پراپرٹی ٹیکس عائد کرکے کے نوٹسز کا اجراء

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) صوبائی حکومت نے اے کیٹگری میں آنے والے 5مرلے کے گھروں پر دوبارہ پراپرٹی ٹیکس عائد کرکے کے نوٹسز کا اجراء کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اے کیٹگری میں آنے والے 5مرلے کے گھروں پر دوبارہ ٹیکس عائد کر دیا ہے ۔ اے کیٹگری میں مسلم ٹاؤن ، گلبرگ ، ماڈل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے 5مرلے کے گھروں پر دوبارہ ٹیکس کا نوٹس جاری کرنے پر مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

20/03/2014 - 22:54:33 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان