حکومت طالبان سے مذاکرات کے معاملے پرپھونک پھونک کر قدم رکھ رکھی ہے ،ہر قدم پر قوم کو اعتماد میں لیں گے‘ حمزہ شہباز،خواہش ہے کہ ملک میں امن کا دیرپا حل تلاش کیا جائے تاکہ عوام کو چین و سکون نصیب ہو اور معیشت پھل پھول سکے ‘ رہنما (ن) لیگ

جمعرات 20 مارچ 2014 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کے معاملات میں پھونک پھونک کر قدم رکھ رکھی ہے اورقوم کو ہر قدم پر اعتماد میں لیں گے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف امن کے قیام کیلئے مذاکرات کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اسی سلسلہ میں انہوں نے عمران خان سے بھی ملاقات کی ،حکومت کی خواہش ہے کہ ملک میں امن کا دیرپا حل تلاش کیا جائے تاکہ عوام کو چین و سکون نصیب ہو اور معیشت پھل پھول سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گارڈن ٹاؤن میں صوبائی وزیر عطاء محمد مانیکا کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں امن کے قیام کے لئے پر خلوص کاوشیں کر رہے ہیں ۔ دہشتگردی کل کی بات نہیں یہ سالوں پرانا مسئلہ ہے جسکے خاتمے کے لئے حکومت سنجیدگی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کا مقصد عوام کو امن کا احساس دلانا ہے ۔ نواز شریف نے عزم کر رکھا ہے کہ مذاکرات کو وقت دینا چاہیے تاکہ کامیاب ہو سکیں اور پاکستانی قوم کو امن فراہم کرنے کیلئے جو راستہ بہتر ہے اس پر چلیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں