کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی میچ کے اختتام پر مجموعی کارکردگی بنتی ہے ‘ انضمام الحق

جمعرات 20 مارچ 2014 15:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم کے خلاف کامیابی کیلئے مجموعی کارکردگی نا گزیر ہوتی ہے ،جب کھلاڑی انفرادی کارکردگی دکھاتے ہیں تو میچ کے اختتام پر مجموعی کارکردگی بنتی ہے ،قومی ٹیم کو اپنی فیلڈنگ کی طرف توجہ دینی ہو گی اسکے بغیر جیتے ہوئے مقابلوں کے نتائج بھی تبدیل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں انضمام الحق نے کہا کہ میں نے بھی کرکٹ کے میدانوں میں کئی سال گزارے ہیں۔ میدان میں کھیلنا اور باہر بیٹھ کر بات کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے ۔ ہمیں کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو انکی خامیوں سے آگاہ کرنے کا مقصد تنقید نہیں ہوتا اور اسے منفی نہیں لیا جانا چاہیے بلکہ اس سے سیکھنے اور اصلاح کا پہلو تلاش کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوٹی کے لئے ڈھاکہ میں موجود پاکستانی ٹیم متوازن ٹیم ہے اور اس سے اچھے نتائج کی توقع ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں