حکمران فیسٹیوالز پر قوم کا پیسہ خرچ کر رہے ہیں ، ملک کے مختلف علاقوں میں قحط سالی سے لوگ مر رہے ہیں‘یاسرگیلانی

جمعرات 20 مارچ 2014 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران فیسٹیوالز پر قوم کا پیسہ خرچ کر رہی ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں قحط سالی سے لوگ مر رہے ہیں، تھر کے بعد چولستان میں قحط حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں عام آدمی کی کسی کو فکر نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے بعد چولستان کی میڈیا رپورٹس آنا شروع ہو گئی ہیں۔کہ اس علاقہ میں پانی کی کمی کی وجہ سے جانوروں کی اموات ہور رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران فوٹو سیشن سے نکل کر عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں