محمد علی کو دیکھ کر اداکار بنا‘ جاوید شیخ

جمعرات 20 مارچ 2014 14:01

محمد علی کو دیکھ کر اداکار بنا‘ جاوید شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء)اداکار‘ فلمساز اور ہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ محمد علی کو دیکھ کر اداکار بنا‘ ان کا جنونی مداح تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ محمد علی کو دیکھ کر اداکاری کا ڈھنگ سیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالج میں تھا کہ میں نے محمد علی سے پہلی بار ملاقات کی اور اس کے بعد اکثر ان سے ملتا‘ تصویریں بنواتا اور آٹوگراف لیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی حقیقت میں شہنشاہ جذبات تھے۔ ان کی اداکاری باکمال تھی۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی زیبا بیگم کیساتھ اداکاری کرکے خود کو پرسکون محسوس کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی صرف اچھے اداکار ہی نہیں بلکہ ایک بہت ہی شفیق اور مہربان انسان بھی تھے۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں