سپریم کورٹ نے پی آئی سی ادویات ری ایکشن از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

بدھ 19 مارچ 2014 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ادویات کے ری ایکشن از خود نوٹس کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہیلتھ پالیسی اور ڈرگ ایکٹ سے متعلق ہدایات دیدی ہیں ا ب عملدرآمد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔معزز عدالت نے افروز فارما کے مالک اور شریک ملزم کی عدم پیروی کی بناء پر اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں