سپریم کورٹ نے وزیر آباد میں کارڈیالوجی ہسپتال کو آپریشنل نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

بدھ 19 مارچ 2014 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ نے وزیر آباد میں کارڈیالوجی ہسپتال سے متعلق لئے گئے از خود نوٹس پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔بدھ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے از خود کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

معزز عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وزیر آباد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی ہسپتال کی عمارت تیار ہے جبکہ اس میں کروڑوں روپے کی مشینری بھی پڑی ہے لیکن ہسپتال کو آپریشنل نہیں کیا جارہا جسکی وجہ سے مشینری بھی ناکارہ ہو رہی ہے ۔

ہسپتال کے آپریشنل نہ ہونے کی وجہ سے وزیر آباد اور قریبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو عارضہ قلب کے باعث سفر کر کے لاہور جانا پڑتا ہے ۔عدالت نے ہسپتال کو آپریشنل نہ کرنے پر صوبائی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں