پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے لاہور میں ہونیوالے نیشنل چمپئن شپ کو غیر قانونی قرار دیدیا

بدھ 19 مارچ 2014 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے لاہور میں ہونے والے نیشنل چمپئن شپ کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ نے کہا ہے کہ حافظ عمران بٹ نے نہ تو الیکشن کروایا اور نہ ہی کوئی باضابطہ طریقہ اختیا ر کیا ،وہ خود ساختہ طور پر ہی پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر بنے ہوئے ہیں اور غیر قانونی طور پر چوبرجی میں نیشنل چمپئن شپ منعقد کر وا رہے ہیں ، ان کی نا انصافیوں کی وجہ سے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے 10میں سے 7ارکان نے ان کے ساتھ چلنے سے انکا ر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اعلانیہ طور پر کہتے ہیں کہ ہما را اس چمپئن شپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سپورٹس بورڈ سے الحاق شدہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی نیشنل چمپئن شپ آئندہ ہفتے شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں