پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ میں بے بنیاد قیاس آرائیاں اور الزام تراشی کا رویہ قومی مفادات سے بدترین روگردانی ہے‘ خواجہ سعد رفیق ، الطاف حسین پاکستان کی محب وطن فوج کو آئین شکنی پر اُکسا کر بدترین جرم کے مرتکب ہورہے ہیں، انہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،پاکستان کی فوج کرائے کی فوج نہیں ، حکومت کرائے کے فوجیوں کی برآمد اور نہ ہی درآمد پر یقین رکھتی ہے ‘ وفاقی وزیر ریلوے کا بیان
بدھ 19 مارچ 2014 19:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں، دونوں ملکوں نے ہر آڑے وقت میں ایک دوسرے کی دل و جان سے مدد کی۔
اسلامی اخوت پر مبنی سچی دوستی کا یہ سفر قیام پاکستان کے روزِ اوّل سے جاری ہے۔ سعودی عرب سرزمین حرمین ہونے کی وجہ سے بھی اہلِ پاکستان کی محبتوں اور عقیدتوں کا مرکز ہے۔ مزید برآں لاکھوں پاکستانی کئی دہائیوں سے سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کو سب سے زیادہ زرمبادلہ سعودی عرب ہی سے حاصل ہورہا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک بار پھر سعودی عرب کے فراخ دلانہ تعاون پر بعض نام نہاد سیاسی رہنماوٴں کے پیٹ میں مروڑ کیوں اُٹھ رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے ۔ پاکستان کی فوج کرائے کی فوج نہیں ، حکومت کرائے کے فوجیوں کی برآمد میں یقین رکھتی ہے ، نہ درآمد میں۔ الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ برطانوی شہری ہزاروں میل دور بیٹھ کر پاکستان کی فوج کو بغاوت پر اُکسانے کی کوشش کررہا ہے جس میں اُسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ بد نیتی پر مبنی یہ بیانات خود ایم کیوایم کی سیاست کے لیے بھی نقصان دہ ہیں جس کے بعد ایم کیو ایم کو کسی دُشمن کی ضرورت نہیں۔ ہوئے تم دوست جس کے دُشمن اس کا آسماں کیوں ہو؟۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار