اسامہ بن لادن سے رابطے کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کیا جائے، حافظ سعید

بدھ 19 مارچ 2014 18:33

اسامہ بن لادن سے رابطے کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کیا جائے، حافظ سعید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ اگر اسامہ بن لادن کے میرے ساتھ رابطے کا کوئی ثبوت ہے تو پیش کیا جائے، یہ پروپیگنڈے ہمیشہ سے امریکی کرتے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی خبر جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ”اسامہ بن لادن کا حافظ سعید سے براہ راست رابطہ تھا “ پر تبصرہ کرتے ہوئے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امن وامان کی کوشش ہو رہی ہے جس پر امریکی خوش نہیں ہیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں توپیش کریں ورنہ یہ پروپیگنڈے چھوڑ دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں