قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال سے سینیٹر ذوالفقار احمد کھوسہ کی ملاقات ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، پنجاب میں امن وامان سمیت اہم قومی امور پر تبادلہٴ خیال

منگل 18 مارچ 2014 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال سے سینیٹر ذوالفقار احمد کھوسہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ۔جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، پنجاب میں امن وامان سمیت اہم قومی امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت اپنے پارٹی منشور کے مطابق عوام کو تعلیم ، صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ان کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاصہ ریلیف ملا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ معیشت بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہے اور اس حوالے سے کئی مثبت اشارے ملے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں