گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے ہوگا‘ وزیر مملکت پانی و بجلی نے نوید سنا دی

منگل 18 مارچ 2014 16:58

گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے ہوگا‘ وزیر مملکت پانی و بجلی نے نوید سنا دی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے رہنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی سیاسی مفاہمت کی نظر نہیں ہو گی ، چور چور ہے چاہے وہ کسی بھی علاقے کا ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ بجلی چوروں کا بوجھ دیانتداری سے بل دینے والا اٹھائے اور حکومت ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ انتہائی کم سے کم رکھنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں ،آئندہ گرمیوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے نئے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں لیکن انکی تکمیل میں وقت لگے گا۔عابد شیر علی نے کہا کہ جب بجلی چوری ہوتی ہے تو اس کا بوجھ محکمے کی جانب سے عام صارف پر ڈالا جاتا ہے لیکن ہم پر عزم ہیں کہ بجلی چوروں کو نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ملک میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں کے لوگ بجلی کا بل دینا جانتے ہی نہیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں