مذاکرات سے جو نتیجہ سامنے آنا تھا وہ ابھی نہیں آیا، حمزہ شہباز شریف

منگل 18 مارچ 2014 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا عمل بہت شفاف ہے،لیکن مذاکرات کے دوران جوامن ہوناچاہئے تھاوہ ابھی نظرنہیں آرہا۔

(جاری ہے)

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم لاشیں اٹھااٹھاکرتنگ آگئی ہے۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے یہ بات طے کرلی ہے کہ پاکستان کوامن کا گہوارہ بناناہے۔امن کاراستہ کیسے حاصل کرناہے اس کیلئے کوئی بھی آپشن کھلا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلا تفریق آپریشن جاری ہے اور شہری بھی اس سے مطمئن ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں