ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

منگل 18 مارچ 2014 13:43

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے حکم کے باوجود لیکویفائڈ پٹرولیم گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافے سے اب لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، سکھر، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور پشاور میں ایل پی جی 125 روپے فی کلو تک دستیاب ہو گی جب کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی کی قیمت 145 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔چیر مین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافہ غیر منصفانہ ہے۔واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایل پی جی کیس کے فیصلے تک گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں