جلد ہی نئی فلموں کے ساتھ واپسی کروں گی‘ثمینہ پیرزادہ

منگل 18 مارچ 2014 13:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) معروف اداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بحران کو ختم کرنے کے لیے سبھی شعبوں میں محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ ساتھیوں کے نامناسب رویے کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے دور ہوئی تھی۔ اب جلد ہی نئی فلموں کے ساتھ واپسی کروں گی۔ بھارتی فنکاروں کے آنے سے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات میں بہتری آئے گی ۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جتنی عزت اور پیار ہم بھارتی فنکاروں کو دیتے ہیں اتنا پیار ہندوستان میں ہمارے فنکاروں کو بھی ملنا چاہیے۔ پاکستانی سینما گھروں کی رونقیں بڑھانے کے لیے زیادہ تعداد میں فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران وقتی ہے۔ اب جو فلم میکرز میدان میں آئے ہیں ان کے سامنے یہ بحران کچھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تھوڑی سے محنت زیادہ کرلی جائے تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔ اداکاری میں جو نام بنایا تھا اْس سے زیادہ ہدایتکاری میں ہوتا مگر کچھ نام نہاد فلمی لوگوں نے مجھے بہت دکھ دیا میری فلم انتہا کی ریلیز کے وقت فلم انڈسٹری نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ بلکہ اس فلم کو خراب کرنے کی بہت کوششیں کیں۔ میں نے زندگی بھر کا سرمایہ اس فلم میں لگا دیا تھا۔ اْس وقت اگر فلم انڈسٹری والے عقلمندی کا ثبوت دیتے تو میں اس وقت کئی فلمیں بنا رہی ہوتی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں