لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو رکن اسمبلی راشدہ یعقوب کیخلاف دائر الیکشن پٹیشن پر فیصلہ سنانے سے روکدیا

پیر 17 مارچ 2014 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو حکومتی رکن صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب کیخلاف دائر الیکشن پٹیشن پر فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 21مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران رکن اسمبلی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکی موکل کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے۔الیکشن ٹربیونل میں موقف فراہم کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا جو آئینی تقاضوں کے خلاف ہے۔معزز عدالت نے الیکشن ٹربیونل کو فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 21 مارچ کو جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں