اداکارہ ہما علی نے تماثیل تھیٹر میں نئے ایٹم پیش کرکے ڈرامہ بینوں کو دل جیتے لیے

پیر 17 مارچ 2014 12:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) اداکارہ ہما علی کا تماثیل تھیٹر میں جادو چل گیا ، اداکارہ ہما علی نے اسٹیج ڈرامے میں نئے ایٹم پیش کرکے ڈرامہ بینوں کو دل جیتے لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” دنگل عاشقاں دا “ میں اداکارہ ہماعلی علی جو ڈرامے میں ہیر کا کردار ادا کر رہی ہیں گزشتہ روز ڈرامے میں انہوں نے منفرد ایٹم پیش کر کے ڈرامہ بینوں سے زبردست داد حاصل کی ۔

اسٹیج ڈرامہ ” دنگل عاشقاں دا “ عوام توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ڈرامے کی کاسٹ میں نواز انجم ، اشرف راہی ، چاند برال ، لکی ڈیئر ، افروز خان ، آشا چوہدری ، سمی خان ، ، وسیم پنوں سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے پروڈیوسر اسحاق چوہدری اور ڈائریکٹر جاوید روڈ وہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں