پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سابق اولمپینز کا قومی کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق

اتوار 16 مارچ 2014 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سابق اولمپینز نے قومی کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول کی صدارت میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی کے علاوہ اولمپینز صلاح الدین صدیقی،شہناز شیخ،اختر الاسلام،منظور الحسن اور افتخار سید نے شرکت کی ۔اس دوران سابق اولمپینز نے پی ایچ ایف کی انتظامیہ کو ہاکی کے کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے تجاویز دیں جنہیں منظور کر لیا گیا۔اس دوران اتفاق پایا کہ قومی ہاکی کے کھیل کو دوبارہ عروج پر لیجانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں