موجودہ حکومت کی کارکردگی اور نظم و نسق پر دنیا اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ‘ وزیر اطلاعات و نشریات،پاکستان ترقی فنڈ کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ موصول ہو چکا ہے ،سید خورشید شاہ مزید اچھی خبروں کیلئے تیار رہیں،موجودہ حکومت کے دور میں کرائے کے بجلی گھروں ،این آئی سی اور اسٹیل ملز جیسے سکینڈل سامنے نہیں آئے ‘ پرویز رشید

اتوار 16 مارچ 2014 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اور نظم و نسق پر دنیا اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ،چین توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ پاکستان ترقی فنڈ کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ موصول ہو چکا ہے ،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ مزید اچھی خبروں کیلئے تیار رہیں ۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرائے کے بجلی گھروں جیسا کوئی سکینڈل نہیں آیا ۔ہمارے دور میں نیشنل انشورنس کارپوریشن اور اسٹیل ملز سکینڈل نہیں بنا ، آٹھ ماہ میں پنجاب بینک اور ای او بی آئی سکینڈل نہیں بنے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اور نظم و نسق پر پوری دنیا اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

یورپی برادری نے جی ایس پی پلس کی صورت میں تجارتی مراعات دیں۔ چین توانائی اور بنیادی ڈھانچے میں 35ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ پاکستان ترقی فنڈ کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ موصول ہو چکا ہے ،کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے جامشورو منصوبے کے لئے دس کروڑ ڈالر ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ مزید اچھی خبروں کے لئے تیار رہیں ۔ سرماریہ کاری او رترقی کے حوالے سے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں