تھر متاثرین کے لئے پنجاب سے 5 کروڑ روپے کا امدادی سامان لے کر 60 ٹرک سندھ پہنچ گئے،امدادی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 16/03/2014 - 22:08:12 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 22:08:12 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 21:11:45 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 21:02:46 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 21:02:46 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 20:02:55 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 20:02:27 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 19:59:45 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 19:58:04 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 19:58:04 وقت اشاعت: 16/03/2014 - 19:56:50
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

تھر متاثرین کے لئے پنجاب سے 5 کروڑ روپے کا امدادی سامان لے کر 60 ٹرک سندھ پہنچ گئے،امدادی سامان میں 20 ہزار فوڈ ہیمپرز، ڈیڑھ لیٹر کی40 ہزار منرل واٹر بوتلیں اور 75 ہزار کلو گرام چاول کے پیکٹ شامل ، یہ وقت سیاست نہیں بلکہ انسانیت کے بچانے کا ہے اور پنجاب سے ملنے والی امداد کو ہر متاثرہ شخص تک بلا امتیاز پہنچائی جائے گی، پہلے مرحلے میں 600 متاثرہ خاندانوں کو فوڈ ہیمپرز اور 2 ہزار واٹر بوتلیں تقسیم کی گئیں ‘ سابق ایم پی اے ارباب ذوالفقار کا خطاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)حکومت پنجاب کی طرف سے تھر کے متاثرین کے لیے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امدادی سامان کے 60 ٹرک سندھ پہنچ گئے ہیں جس میں20 ہزار فوڈ ہیمپرز، نیسلے کمپنی کی ڈیڑھ لیٹر کی40 ہزار منرل واٹر بوتلیں اور 75 ہزار کلو گرام چاول کے پیکٹ موجود ہیں جو تمام متاثرہ علاقوں میں مرحلہ وار تقسیم کیا جائے گا، متاثرین کی مکمل بحالی تک سندھ میں پنجاب حکومت کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا محکمہ موجود رہے گا ، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کے بچانے کا ہے اور پنجاب سے ملنے والی امداد کو ہر متاثرہ شخص تک بلا امتیاز پہنچائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے ارباب ذوالفقار نے مٹھی کی تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں کھاکھری ہار کے مقام پر متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارباب فواد کے علاوہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف ، ڈائریکٹر ظہیر عباس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تمام متاثرہ افراد کی بحالی تک امدادی سامان کی فراہمی کے جس عزم کا اظہار کیا ہے اُسے سندھ کے عوام قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

16/03/2014 - 20:02:55 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان