خواتین کرکٹرز سے پوچھیں ان کیلئے کس طرح اسپانسر شپ حاصل کرنے کی کوشش کی ‘ شاہد آفریدی،خواتین کے کرکٹ سے متعلق میرے تبصرے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ‘ آل راؤنڈر

اتوار 16 مارچ 2014 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ خواتین کے کرکٹ سے متعلق میرے تبصرے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ،میں نے ہمیشہ خواتین کے کھیل کی حمایت کی ہے اور اگر خواتین کرکٹرز سے پوچھیں گے تو پتہ چل جائے گا کہ میں نے کس طرح ان کے لئے اسپانسر شپ حاصل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کچھ لوگ میری مقبولیت سے حسد کرتے ہیں اور میرے خلاف کچھ متنازعہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔میرے مداحواں کی ایک بڑی تعداد خواتین پر مشتمل ہے اور میں ہمیشہ ان کا احترام کرتا ہوں اور انہیں کسی بھی قسم کی حمایت درکار ہو تو میں اس کی کوشش کرتا ہوں۔ جب چند ماہ قبل آفریدی سے خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ ہماری عورتوں کے ہاتھوں میں بہت ذائقہ ہے اور وہ بہت مزیدار کھانا پکاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں