پنجاب حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے بیجا استعمال کو روکنے کیلئے گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ

اتوار 16 مارچ 2014 14:45

پنجاب حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے بیجا استعمال کو روکنے کیلئے گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) صوبائی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے بیجا استعمال کو روکنے کیلئے گاڑیوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ شکایات سامنے آرہی تھیں کہ مختلف محکموں کی گاڑیاں سرکاری امور کی انجام دہی کے نام پر افسران اور ملازمین کے ذاتی استعمال میں رہتی ہیں جبکہ اسکے لئے پٹرول بھی محکمے کا خرچ کیا جاتا ہے ۔ جسکے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے بیجا استعمال کو روکنے کیلئے گاڑیوں میں ٹریکر لگائے جائیں۔ اس سلسلہ میں وزارت خزانہ سے فنڈز طلب کر لئے گئے ہیں جس نے اس تجویز کو عملی شکل دینے کیلئے کام شروع کر دیا ہے اور اسکے لئے سسٹم وضع کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں