باقاعدہ کسی اکیڈمی سے تربیت حاصل نہیں کی ،اپنے سینئرز سے سیکھا ہے ‘ صبا ء قمر،اداکاری او رماڈلنگ کے بعد کمپیئرنگ کا تجربہ بھی انتہائی خوشگوار رہا ‘گفتگو

اتوار 16 مارچ 2014 13:22

باقاعدہ کسی اکیڈمی سے تربیت حاصل نہیں کی ،اپنے سینئرز سے سیکھا ہے ‘ صبا ء قمر،اداکاری او رماڈلنگ کے بعد کمپیئرنگ کا تجربہ بھی انتہائی خوشگوار رہا ‘گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)اداکارہ و ماڈل صباء قمر نے کہا ہے کہ میں نے باقاعدہ کسی اکیڈمی سے تربیت حاصل نہیں کی بلکہ اپنے سینئرز سے سیکھا ہے ، اداکاری او رماڈلنگ کے بعد کمپیئرنگ کا تجربہ بھی انتہائی خوشگوار رہا، اور یہی میرا سب سے پسندیدہ کام ہے.

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے پرستاروں نے کمپیئرنگ میں میرے انداز کو توقعات سے بڑھ کر پسند کیا ہے جس سے مجھے حوصلہ ملا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شوبز سے وابستہ شخصیات کا معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کے فروغ میں بڑا اہم کردار ہے اس لئے حکومت کو بھی چاہیے کہ انہیں سہولتیں فراہم کرے خاص طور پر انہیں صحت کے شعبے میں سہولتیں دینے کی ضرورت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں