بعض اداکارائیں شادی کے بعد بھی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں توا سکا کریڈٹ انکے شوہروں کو بھی جاتا ہے‘ فضیلہ قاضی،قیصر نے مجھے بہت سپورٹ کیا ،گھریلوں زندگی کو خلل سے بچانے کیلئے میں نے بھی اپنے گھر اور شوبز میں توازن رکھا

اتوار 16 مارچ 2014 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) نامور اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ اگر بعض اداکارائیں شادی کے بعد اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں تو اسکا کریڈٹ انکے شوہروں کو بھی جاتا ہے ، اگر شادی کے بعد اداکاراؤں پر پابندی لگا کر انہیں گھر بٹھا دیا جاتا تو وہ کبھی بھی اپنا آپ نہ منوا سکتیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر میں اپنی ذات کا ذکر کروں تو مجھے قیصر نے بہت سپورٹ کیا لیکن میں نے بھی اپنے گھر اور شوبز میں توازن رکھا جسکی وجہ سے ہماری خوشگوار زندگی میں کبھی خلل نہیں آیا ۔ اور اسی طرح بشریٰ انصاری، فریدہ شبیر، حمیر اعابد، ندا یاسر، جویریہ عباسی،جویریہ مسعود، خوشبو سمیت دیگر اداکارائیں بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں