فلم انڈسٹری میں صرف بیان بازی ہے عملی کچھ نظر نہیں آرہا ‘ مدیحہ شاہ ،اگر کسی فنکار پر کردار مسلط کرنے کی کوشش کی جائیگی تو اسکے نتائج سامنے نہیں آسکتے ‘ اداکارہ

اتوار 16 مارچ 2014 13:21

فلم انڈسٹری میں صرف بیان بازی ہے عملی کچھ نظر نہیں آرہا ‘ مدیحہ شاہ ،اگر کسی فنکار پر کردار مسلط کرنے کی کوشش کی جائیگی تو اسکے نتائج سامنے نہیں آسکتے ‘ اداکارہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس سے دور ی کا سوچ بھی نہیں سکتی ، شاید ہی ایسا کوئی فنکار ہوگا جسے اچھے کردار کی پیشکش ہو اور و ہ اس کردار کو نبھانے کی حامی نہ بھرے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حوالے سے لوگ بہت کچھ کہہ رہے ہیں لیکن عملی کچھ نظر نہیں آرہا اس لئے میں بھی اپنا نام صرف بیان بازی کرنے والوں میں شامل نہیں کرانا چاہتی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ میں کس طرح کا کردار نبھا سکتی ہوں اسی طرح جب کسی کردار کو فنکار پر مسلط کرنے کی کوشش کی جائے گی تو اسکے نتائج نہیں لئے جا سکتے ۔ اداکارہ نے کہا کہ اپنی زندگی میں مگن رہتی ہوں میں نے کبھی کسی کے بارے میں کوئی بیان دیا اور نہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں اور لوگوں سے بھی اسی طرح کے رویے کی توقع رکھتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں