ادکارہ میرا اور کیپٹن نوید کیخلاف کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی، ادکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے فخش وڈیوں بنائی جو اسلامی اقدار کے منافی ہے ‘درخواست گزار

اتوار 16 مارچ 2014 12:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) سیشن عدالت نے ادکارہ میرا اور کیپٹن نوید کیخلاف فحش وڈیو کیس میں کاروائی کے لیے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ادکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے فخش وڈیوں بنائی جو اسلامی اقدار کے منافی ہے جبکہ آئین اور قانون کی بھی خلاف ورزی ہے لہذا ان کیخلاف کاروائی کی جائے۔ مقامی تھانہ کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں کا موقف لینے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں لہذا مہلت دی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں