عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں‘چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی،ہوم سیکرٹری اور آئی جی سمیت دیگر پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کا قیام ،سکیورٹی بارے سفارشات مرتب کر کے رپورٹ پیش کریگی

ہفتہ 15 مارچ 2014 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ہدایت کی ہے کہ عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالتوں میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ہوم سیکرٹری اعظم سلطان ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ ، ایڈیشنل آئی جی محمد عملیش ، ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان کو عدالتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔چیف جسٹس نے حکام کو ہدایت کی اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور اس میں بارز کو بھی اعتماد میں لیا جائے اس موقع پر ہوم سیکرٹری اور آئی جی سمیت دیگر پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی عدالتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے سفارشات مرتب کر کے اسکی رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں