پنجاب یوتھ فیسٹیول،”کریک دی کیس “مقابلہ لاہور سکول آف اکنامکس نے جیت لیا ،پی آئی اے کو درپیش مسائل کا بہترین حل رباب عصمت زہرا نے دیا ، ہیلے کالج کے حمزہ نے دوسری ،پنجاب یونیورسٹی کے انوش خالد نے تیسری پوزیشن لی،ہمارے نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے‘ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 15 مارچ 2014 21:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) پنجاب یوتھ فیسٹیول 2104 کے سلسلہ میں ہونے والا”کریک دی کیس“مقابلہ لاہور سکول آف اکنامکس نے جیت لیا ۔پنجاب سپورٹس جمنیزیم میں ہونے والے اس ایونٹ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان تھے۔ پروگرام کا مقصد ملکی مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کرنا تھا اس حوالے سے4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے پروگرام میں انوش خالد،رباب عصمت زہرا،عثمان سعید،ابوزر امین ،ایم سلیمان ،علی نوید،مدثر احمد، سید ناصر،ضیاء اللہ خاں،سدرہ تبسم اور سید حذیفہ بخاری کی سربراہی میں قائم 11 ٹیموں نے " کریک دی کیس" فائنل مرحلے میں پی آئی اے کی مشکلات پرطویل بحث کے بعدان مسائل کے حل کے لئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ۔
اس موقع پر سب سے بہتر حل پیش کرنے پر لاہور سکول آف اکنامکس کی رباب عصمت زہرا نے پہلی،ہیلے کالج کے حمزہ شفیق نے دوسری اور پنجاب یونیورسٹی کے انوش خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کے دل کی آواز ہے ۔حکومت پنجاب جہاں دیگر شعبوں میں نوجوانوں کے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے وہیں اس نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے ہنر مند نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول نے جہاں نوجوانوں کی ترقی کے دروازے کھولے ہیں وہیں پاکستان کا بہتر اور مثبت تاثر دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کے نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جس پر پوری قوم کو نازہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی