حکومت بتائے پشاور ،کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کس نے کارروائی کرنی ہے ‘ اعتزاز احسن،مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالی نرسز پر لاٹھی چارج سے خواتین کے حقوق کے چمپئن بننے والوں کا چہرہ عوام کے سامنے آ گیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت بتائے پشاور اورکوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کس نے کارروائی کرنی ہے ، حکومت نے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے تو ہم اسکے نتائج کا انتظار کر یں گے تاکہ اس کا ملبہ ہمارے اوپر نہ گرے ، نرسز پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے اوراسکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت بتائے کیا مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے ۔ جمعہ کے روز کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کس نے کارروائی کرنی ہے ۔ حکومتی ادارے ان واقعات میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں او رانہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپاٹی مذاکرات کے حوالے سے اپنا موقف دے چکی ہے اب ہم نتائج کا انتظار کرینگے او راسکے بعد حکومت سے سوال پوچھیں گے ۔انہوں نے پنجاب پولیس کی طرف سے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی نرسز پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے چمپئن بننے والوں کا چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں