بھارتی اداکار اوم پوری نے فیض صاحب کے گھر جا کر کیا عقیدت کااظہار

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء)بھارت کے معروف اداکار اوم پوری فیض احمد فیض سے عقیدت کے اظہار کیلئے لاہورمیں ان کے گھر جا پہنچے۔ کچھ اپنی کہی اورجی بھر کرخوشگوار یادیں اور محبتیں سمیٹیں۔ فیض گھر لاہور میں اوم پوری نے اپنی زندگی کی کتھا بیان کی۔ فلمی سفر کے نشیب و فراز کا قصہ چھیڑا، پہلی فلم کا معاوضہ پچاس روپے ملا۔کبھی بکھرا تو کبھی سمٹا۔

(جاری ہے)

پاکستانی مداحوں کے سامنے سر تسلیم خم ہوئے کہ پاکستان مخالف فلم بارڈر میں چار جملے بولنے پر بھی افسوس ہے،نیٹ،اور تو اور فلم میں حقیقت کے برعکس اداکاری پر سنی دیول کو بھی خوب میٹھی میٹھی سناڈالیں۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو مثبت تنقید کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔ اگر لگتا ہے کہ منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے تو اس کا جواب دینا چاہئے چینلز ہی بند کردینادرست نہیں۔ بھارتی اداکار اوم پوری اور دیویا دتا کا کہنا ہے پاکستان سے حسین یادوں کا گلدستہ اور محبت بڑے جذبات کا تحفہ سرحد کے اس پار لے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں