بھارت کی نسبت لاہور کے شہری تھیٹر کو زیادہ سمجھتے ہیں‘اوم پوری

جمعہ 14 مارچ 2014 21:51

بھارت کی نسبت لاہور کے شہری تھیٹر کو زیادہ سمجھتے ہیں‘اوم پوری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) بھارتی معروف اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ بھارت کی نسبت لاہور کے شہری تھیٹر کو زیادہ سمجھتے ہیں،جبکہ بھارتی ادارکارہ دیویا دتہ کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر پہلی مرتبہ پرفارم کیا،جس پر حاضرین نے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

لاہور میں پنجابی اسٹیج ڈرامے تیری امرتا میں اداکاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا بھر میں اسٹیج پر اداکاری کی ہے مگر جیسی گرمجوشی لاہور میں تھیٹر دیکھنے والوں میں نظر آئی وہ دنیا بھر میں کہیں دکھائی نہیں دی کیونکہ لاہور کے رہنے والے تھیٹر کو زیادہ سمجھتے ہیں۔

اس موقع پر بھارتی اداکارہ دیویا دتہ کا کہنا تھا کہ اسٹیج پر کام کرنا ان کا پہلا تجربہ ہے اور لاہور میں سٹیج پرفارمنس دینے کی انہیں بے حد خوشی ہے۔ پنجابی اسٹیج ڈرامہ مذید تین روز جاری رہے گا،جہاں دونوں بھارتی اداکار پرفارم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں