نئے چیف سلیکٹر راشد لطیف 7اپریل کوعہدے کا چارج سنبھالیں گے
جمعہ 14 مارچ 2014 16:08
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کی تقرری تک پاکستانی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیاہے نئے سلیکٹر ز سے رائے لے کر یہ فہرست تین ماہ کی تاخیر سے جاری کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نئے چیف سلیکٹر راشد لطیف 7اپریل کو آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے اگلے دن اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ راشد لطیف کی مشاورت سے پی سی بی دیگر سلیکٹرز کا اعلان کریگا۔
ذرائع کے مطابق اظہر خان کی سربراہی میں سابقہ سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے فہرست پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردی تھی تاہم پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا خیال ہے کہ راشد لطیف اور ان کے ساتھی چوں کہ ورلڈ کپ کی پلاننگ کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
اس لئے ان کی مشاورت سے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو حتمی شکل دینی چاہیے۔ اس لئے فی الحال یہ فہرست تاخیر کا شکار ہوگئی اظہر خان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 22 کرکٹرز کے نام پی سی بی کو بھجوادیے تھے۔
فواد عالم، صہیب مقصود، ذوالفقار بابر، بلاول بھٹی، شرجیل خان، خرم منظور، انور علی، سرفراز احمد کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے، سابق کپتان شعیب ملک اور اوپننگ بیٹسمین ناصرجمشید کا بی کیٹیگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل نظر آرہا ہے، سی کیٹیگری سے عمران فرحت، فیصل اقبال، توفیق عمر اور اعزاز چیمہ کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہورہائیکورٹ ، قصورویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے 2ملزمان رہا
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری