آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16مارچ سے بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا

جمعہ 14 مارچ 2014 15:05

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16مارچ سے بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16مارچ سے 6اپریل تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ 16 رکنی سکواڈ میں محمد حفیظ (کپتان)، شاہد آفریدی، شعیب ملک، سعید اجمل، عمر گل، شرجیل خان، صہیب مقصود، جنید خان، بلاول بھٹی، سہیل تنویر، عمر اکمل، ذوالفقار بابر، محمد طلحہ، کامران اکمل اور احمد شہزاد شامل ہیں۔

امید کی جا رہ ہے شاہد آفریدی 21 مارچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے اور ٹیم کو بعد میں جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں شاہد آفریدی کو ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی اور وہ انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے اور ایشیا کپ کے بعد پاکستان ٹیم کے فزیو نے انہیں ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہوا ہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 21 مارچ کو شیر بنگا ل سٹیڈیم میر پور میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی۔ پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 17مارچ کو اور دوسرا جنوبی افریقہ کے خلاف 19مارچ کو ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں