کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزازمیں شاہد آفریدی کا عشائیہ

جمعرات 13 مارچ 2014 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاہدآفریدی نے عشائیہ دیا ہے۔ عشائیے میں سعید اجمل، عمراکمل، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھرپور تیاری سے جارہے ہیں، مجھ پر کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں ہے، جو بھی کریز پر ہوگا میرا ٹارگٹ ہوگا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، کئی ماہ سے اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں، امید ہے ٹیم نمبر ون پوزیشن پر آجائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں