ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ،ٹورنامنٹ سے واپسی پر تھر جاؤں گا‘ شاہد آفریدی،کسی بھی مقابلے میں 80فیصد کامیابی میں بہترین فیلڈنگ کا کردار ہوتا ہے ، خامیوں پر قابو پانا ہوگا‘ آل راؤنڈر کی گفتگو

جمعرات 13 مارچ 2014 20:17

ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ،ٹورنامنٹ سے واپسی پر تھر جاؤں گا‘ شاہد آفریدی،کسی بھی مقابلے میں 80فیصد کامیابی میں بہترین فیلڈنگ کا کردار ہوتا ہے ، خامیوں پر قابو پانا ہوگا‘ آل راؤنڈر کی گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آج کی کرکٹ میں کسی بھی مقابلے میں 80فیصد کامیابی میں بہترین فیلڈنگ کا کردار ہوتا ہے ، ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور شعیب ملک او ر کامران اکمل کی شمولیت سے مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط ہو گی ،تھر پارکر کے قحط زدگان کو اس وقت ہماری ضرورت ہے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد وہاں ضرور جاؤں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کے لیے لاہور آیا ہوں، 3 سے 4 دن میں فٹ ہوکر ٹریننگ شروع کردوں گا جبکہ بھارت سے مقابلے سے پہلے ایک وارم اپ میچ بھی لازمی کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے تمام کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ کوئی بھی ایک کھلاڑی ٹیم کو کامیابی نہیں دلاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئی ٹیم فیورٹ نہیں بلکہ تمام ٹیمیں اچھا کھیلتی ہیں اس لئے کسی بھی ٹیم کے آسان نہیں لیا جاسکتا، پاکستان ٹیم کی کمزوری فیلڈنگ ہے جس پرہمیں قابو پاناہوگا۔

آج کی کرکٹ میں 80فیصد کامیابی میں بہترین فیلڈنگ کا کردار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کا میچ اہم ہوگا تاہم ایشیاء کپ میں بھارت کیخلاف فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ مہندرا سنگھ دھونی ایک اچھا کھلاڑی ہے اور اس کے ٹیم میں نہ ہونے سے بھارتی ٹیم کو کافی فرق پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں میں پاکستانی ٹیم واحد ٹیم ہے جسکے پاس بہترین کمبی نیشن ہے اب ہمیں صرف فیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں