چولستان میں حالات معمول کے مطابق ہیں‘ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات مکمل، چولستان کے علاقے کو پانی فراہم کرنیوالی پائپ لائنوں کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم فراہم‘ میڈیکل کیمپ قائم،تمام محکموں نے کسی بھی صورتحال کے مقابلے کے لئے ماسٹر پلان تیار کر لئے ہیں‘منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی
جمعرات 13 مارچ 2014 18:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) چولستان میں حالات معمول کے مطابق ہیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یہاں کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ضلع بھر کے محکموں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے چولستان کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائنوں کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے کی رقم فراہم کر دی گئی ہے۔
مزید برآں چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،ضلعی حکومت اور ہوبارہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے چولستان کے علاقوں قلعہ دراوڑ اور قلعہ بجنوٹ میں میڈیکل ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن (ریٹائرڈ) اسد الله خان نے بھی اس علاقے کا تفصیلی دورہ کیا ہے جہاں پر لوگوں کے معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں۔(جاری ہے)
چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب پیرزادہ نے بہاولپور میں اس حوالے سے بتایا کہ تمام سرکاری محکموں نے جامع منصوبہ بندی کے تحت ماسٹر پلان تیار کر لئے ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال کا بر وقت مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ صحرائے چولستان کی صورتحال تھر پار کر سے بالکل مختلف ہے یہاں پر لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے 259کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔ اس پائپ لائن کے ذریعے111/DNBسے نواں کوٹ تک 87کلو میٹر طویل جبکہ دوسری پائپ لائن108/DDسے کھارڑی تک 85کلو میٹر دور فاصلے تک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔اسی طرح کھارڑی سے طوفانہ تک 47کلو میٹر طویل جبکہ موناں والہ سے چوڑی تک 38کلو میٹر طویل پائپ لائن سے صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد اصغر رامے نے بتایا کہ چولستان میں جانوروں کے علاج معالجہ اور ویکسینیشن کیلئے 11مختلف مقامات پر موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز قائم کر دی گئی ہیں اور علاقہ میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ۔ ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سرور نے بتایا کہ چولستان میں مریضوں کے معائنہ کے دوران کسی بھی مریض کے وبائی امراض میں مبتلا ہونے کی کوئی علامت نہیں ملی تاہم مریضوں کو موسمی بیماریوں کے علاج معالجہ کیلئے ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ دریں اثناء چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایک ٹیم 14/مارچ کو خصوصی طور پر چولستان کے علاقہ بجنوٹ کا دورہ کرے گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت