لاہور، ڈیوٹی سے غیرحاضری کی بناء پر ایل ڈی اے کے 5 اہلکار برطرف

جمعرات 13 مارچ 2014 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ملازمت سے بلااجازت طویل عرصہ تک غیر حاضری کی بناء پر 5اہلکاروں کو برطرف کر دیا ۔

(جاری ہے)

برطرف ملازمین میں اکرام اللہ ولد چوہدری احمد علی پٹواری ، محمد جاوید چوکیدار ، محمد رمضان ولد اکبر علی پٹواری ، محمد افضل نائب قاصد اور خالد پرویز نائب قاصد شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اکرام اللہ اور جاوید ایک سال سے زائد عرصہ سے ڈیوٹی سے بلااجازت غیر حاضر تھے اور ان تمام اہلکاروں کو بار بار نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں