جماعة الدعوة نے تھر پار کر کے ہندو اکثریتی علاقوں میں بھی ریلیف کیمپ قائم کردیئے

جمعرات 13 مارچ 2014 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء ) جماعة الدعوة پاکستان نے تھر پار کر کے ہندو اکثریتی علاقوں میں بھی ریلیف کیمپ قائم کردیئے۔گزشتہ روز دو ہزارسے زائد متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا گیا ۔میڈیکل کیمپوں میں 10ہزار سے زائد مریضو ں کا مفت علاج معالجہ کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیمیں موبائل میڈیکل کیمپوں کے ذریعہ دور دراز علاقوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

جماعة الدعوة قحط زدہ علاقوں میں بارشوں کے لئے نماز استسقاء ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالروف نے کہا ہے کہ جماعة الدعوة کے رضاکاروں نے قحط زدہ علاقوں کے دور دراز مقامات پانیلو،اسلام کوٹ،کنگر پاگر،ویرا وائی،جنگالس،لنجا کالونی،دام ویری ،گورا نو،کیہڑی، چارومڑی ،لبو، کاریہر ، ویلنجا، میجو کڑ میں امدادی کیمپ لگا دیے ہیں یہ تھر پارکر کے دیہی علاقے ہیں جہاں سڑک،بجلی،ٹیلی فون وغیرہ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ان متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کے ذریعہ متاثرین کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ جماعة الدعوة کے تحت دو ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں